کالم/مضامین

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی آفس زون

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی آفس زون V میں کیا گیا یہ کیمپ صبح 10 بجے سے سہ پہر دو بجے تک چلتا رہا۔

الفلاح فاؤنڈیشن سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔

آج کے میڈیکل کیمپ میں *آئی سپیشلسٹ میڈیکل سپیشلسٹ ڈینٹل سپیشلسٹ چائلڈ سپیشلسٹ فیزیو تھراپسٹ اور گائناکالوجسٹ* ڈاکٹرز کی مکمل ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں اور ایسے مریض جن کو نظر کی عینک کی ضرورت تھی انہیں عینک بھی مہیا کی گئیں۔
ملک امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان اور محمد ارشد صدر تنظیم الاخوان راولپنڈی ڈویژن امجد علی ملک صدر تنظیم الاخوان اسلام آباد اور وقاص الرحمان صدر تنظیم الاخوان زون 5 اسلام آباد نے میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا۔
اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی کی انتظامیہ نے مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنا دفتر پیش کیا اور وائس پریزیڈنٹ ملک عدنان صاحب بھی اس موقع پر موجود رہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ فری میڈیکل کیمپ جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقہ کو بھی بہت فائدہ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور anxiety کے مریضوں کو قائم مقام صاحب مجاز ڈاکٹر منیر احمد اور قائم مقام صاحب مجاز طارق چوہدری نے ذکر قلبی سیکھا
الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد امیر اکرم اعوان نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور سربراہ الاخوان امیر عبد القدیر اعوان کر رہے ہیں
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You