الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر

**الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ
بروز جمعہ 12 ستمبر 2025
بمقام مالک میڈیکل سٹور چک جمال روڈ نزد کے ڈی سی پلائی ووڈ فیکٹری
تحصیل و ضلع جہلم میں دن 3 بجے سے 5 بجے تک منعقد کیا گیا۔
اس کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ اور میڈیکل کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔
ملک افتخار حسین اعوان سرپرست اعلیٰ أل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔



