الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ بمقام ، والدین میموریل ہاسپٹل ڈھوک نیاز

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ بمقام ، والدین میموریل ہاسپٹل ڈھوک نیاز علی، ڈھوک امب تحصیل سوہاوہ

مورخہ 8 نومبر 2022
بروز منگل
سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
ماہر ڈاکٹر
چائلڈ سپیشلسٹ ۔ آئی سپیشلسٹ
کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں
سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ


مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔
رپورٹ ; بابر کیانی تحصیل رپورٹر سوھاوہ



