سوہاوہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔

سلسلہ نقشبشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
الفلاح فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا
آج مورخہ 17. اکتوبر بروز اتوار موضع پوڑ میانہ تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک میں انعقاد کیا گیا۔ جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں
300 مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔

کیمپ کا افتتاح علاقہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد الیاس اعوان نے کیا. بعدازاں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے صاحب مجاز جناب حافظ غلام قادری صاحب کیمپ میں تشریف لائے،
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ ڈاکٹرز شامل تھے۔
شوگر اود بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You