اہم خبریںجہلم

جہلم : وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں عشرہ شان

جہلم : وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں عشرہ شان رحمتہ اللعالمین کی تقریبات پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہیں،

جس میں سکول، کالجز میں نعت خوانی، حسن قرآت اور تقاریر کے مقابلہ جات اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام روزانہ کی بنیاد پر سرکاری محکموں میں محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں عشرہ شان رحمتہ اللعالمین کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں سرکاری سطح پر 1109 تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے، ضلع جہلم کے داخلی و خارجی راستوں پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ آصف محمود نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کو زبر دست سراہا۔ آصف محمود نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات میں امن کمیٹی کے ممبران اور کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس کی صفائی، سیکیورٹی، لائٹنگ کے انتظامات، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے۔ آصف محمود نے کہا کہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات پورا ماہ جاری رہیں گی، حضرت محمد ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے، حضرت محمد ﷺ کی آمد سے دنیا کا اندھیرا چھٹ گیا اور آپکی تعلیمات سے دنیا روشن ہوئی، انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ دریں اثناء آصف محمود نے ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں شرکت کی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You