الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک زیلی فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک زیلی فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ یہ فاؤنڈیشن شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی سرپرستی میں خدمتِ خلق کے عظیم فریضے کو انجام دے رہی ہے
*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ایمرجنسی حالات میں حکومت پاکستان کی امدادی و بحالی کوششوں کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کر رہی ہے حالیہ مون سون سیزن میں آنے والے سیلاب کے دوران ہونے والے امدادی کام اسکی مثال ہے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی ان کاوشوں کو حکومتی اداروں نے سراہا ہے جس میں سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کے اظہار تشکر کے لیے لکھا گیا خط بھی شامل ہے.*
الفلاح فاؤنڈیشن اپنے تمام فلاحی منصوبے بلا امتیاز، کسی بھی سیاسی یا فرقہ وارانہ وابستگی سے بالاتر ہو کر، صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت کے جذبے سے سرانجام دیتی ہے۔ غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر، ان کی عزتِ نفس کو مجروح کیے بغیر فوری اور پائیدار فلاحی و طبی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
الفلاح فاؤنڈیشن نے متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر امدادی مہم شروع کی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں، جنہوں نے ہزاروں خاندانوں کو ان کی دہلیز پر خشک راشن، پینے کا صاف پانی، ادویات اور بے گھر افراد کے جانوروں کے لیے چارہ فراہم کیا۔
سیلاب کے بعد پھیلنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے مختلف شہروں میں خصوصی مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جن میں سینکڑوں مریضوں کا علاج اور ادویات مفت فراہم کی گئیں
وسطی اور جنوبی پنجاب کے مزید متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں قوم کے دکھ درد کو بانٹا جا سکے۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے اور یہ ادارہ مستقبل میں بھی فلاحی و انسانی خدمت کے اس سفر کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔




MashaAllah MashaAllah 💝🇵🇰🥰