سوہاوہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اویسیہ عمرہ گروپ ذائرین کے ساتھ ساتھ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اویسیہ عمرہ گروپ ذائرین کے ساتھ ساتھ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ماہر 12 ڈاکٹرز کی ٹیم اویسیہ گروپ کے عمرہ ذائرین کے طبی مسائل حل کرنے کے لیے پیش پیش ۔ الفلاح فاؤنڈیشن 24 گھنٹے عمرہ زائرین کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی اور مریضوں کے معائنے سے لے کر ادویات تک کی سہولت دی ۔۔ جس پر عمرہ زائرین نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
یاد رہے اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں ذائرین نے اپنے شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے ساتھ اجتماعی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کی
سالکین سلسلہ عالیہ اپنی شیخ کی والہانہ محبت میں عمرہ مبارک کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے تشریف لائے۔

یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی 15 روزہ دورے پر سعودیہ عرب میں موجود ہیں
اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صحبت شیخ میں سالکین کی تربیت فرما رہے ہیں اور ذکر قلبی کے موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You