الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الرحمن کلینک خلد آباد میں ڈاکٹر فیصل ظریف نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں
الشریف فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمات سر انجام دے رہی ہے، خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے، پرویز اقبال آرائیں
کراچی
(رپورٹ، عاصم آرائیں جہلمی)
الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الرحمن کلینک گوشت گلی قائد آباد میں ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل انچارج الشریف فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی کی زیر نگرانی ماہر امراض چشم ڈاکٹر فیصل ظریف نے سینکڑوں مرد و خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل آئی کیمپ میں سیاسی و سماجی شخصیت ملک رفعت اعوان۔ ہفت روزہ سماجی جہاد کراچی کے ایڈیٹر حفیظ الحسن شاہین، روزنامہ محور کراچی اور روزنامہ مستند نیوز کراچی کے نیوز ایڈیٹر امجد علی جٹ بسرا اور سیاسی و سماجی شخصیت سینئر صحافی ارشد ہزاروی نے فری آئی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور الشریف فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کی خدمات کو سراہا اور الشریف فاؤنڈیشن کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں، میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی اور الشریف فاؤنڈیشن کارکنان کی خدمات کی تعریف کی۔ فری آئی میڈیکل کیمپ سے علاقہ بھر کے سینکڑوں لوگوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر الشریف فاؤنڈیشن کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے کہا کہ الشریف فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی بلا تفریق رنگ و نسل خدمات سر انجام دے رہی ہے انشاء اللہ عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متعدد فلاحی منصوبہ جات پرفری خدمات کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے جس میں خواتین کے لئے سلائی سینٹر، نوجوانوں کے لئے کمپیوٹر کورسز، فری میڈیکل ڈسپنسری اور دیگر منصوبوں پر زور و شور سےعوامی خدمات کا کام جاری ہے اہل ثروت احباب سے اپیل ہے کہ الشریف فاؤنڈیشن سے بھرپور مالی تعاون فرما کر مستحقین کی مدد کریں۔الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے بتایا کہ ایسے بےشمار رفاحی اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔انہوں نے مخیر احباب سے اپیل کی کہ الشریف فاونڈیشن سے مالی تعاون جاری رکھیں تاکہ انسانی بھلائی کے کام بلا تعطل جاری رہیں۔ الشریف فاؤنڈیشن کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے الشریف فاؤنڈیشن میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں، ڈاکٹر فیصل ظریف ماہر چشم اور یوتھ پریزیڈنٹ محمد اسفار کی فری آئی میڈیکل کیمپ کے لئے بہترین انتظامات سر انجام دینے کی تعریف کی اور فری آئی میڈیکل کیمپ کا دورہ کرنے پر علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا



