سندھ

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

میڈیکل کیمپ کاانعقاد عبداللہ گوٹھ میں کیاگیا

چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال ارائیں نے اپنے وفد کے ہمراہ میڈیکل کیمپ میں شرکت کی

کراچی 🙁 رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)

*الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کےزیراہتمام کراچی کے علاقےعبداللہ گوٹھ گلی نمبر 12 میں انچارچ ڈاکٹر شاہد خان آفریدی میڈیکل سینٹرکے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کہ ماہر ڈاکٹر سمیت دیگر امراض کے ڈاکٹر بھی موجود تھے ،فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح چیف گیسٹ سماجی رہنما میڈم شمائلہ،حاجی افضل آرائیں،چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویزاقبال آرائیں،سینیئر سماجی رہنما نظام الدین سمیت کوارڈینیٹر الشریف فاؤنڈیشن پاکستان مفتی رحیم شاہ نےکیا، میڈیکل کیمپ میں
جنرل ڈاکٹرشاہدخان آفریدی، جنرل ڈاکٹرعثمان،جنرل ڈاکٹر (CMWC) ڈاکٹراحمدعلی،لیڈی ڈاکٹر (SMWC) سونولوجسٹ ڈاکٹر سمینہ عافیت،لیب مینجمنٹ جنید شفیق چوہان سمیت سینیئر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر فیصل ظریف نے آنکھوں کے چیکپ کے ساتھ ساتھ موتیے کے بھی آپریشن کی تاریخ دی
آنکھوں کےآپریشن امریکن لینس لگوا کر آپریٹ کروایا جائے گا۔اور اس کے ساتھ ساتھ جنرل چیکپ کے مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔ جس سے سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے۔فری میڈیکل کیمپ میں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویزاقبال ارائیں نےاپنےوفد میں افسار ارائیں،مفتی رحیم شاہ سمیت عاصم ارائیں جہلمی کےہمراہ شرکت کی، فری میڈیکل کیمپ میں اسٹاف کے فرائض لیڈی نرس سکینہ،منتظر افریدی،معاز آفریدی،اذان آفریدی،محمد سہیل علی نے انجام دئیے، فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی، پرویز اقبال ارائیں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فری آف کاسٹ دینے کو کہا جس پر علاقے کی سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت علاقہ مکینوں نے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کےوزن کوسہرایا اور کہا کے ایسے مسیحا ڈاکٹرز اور لوگ ابھی دنیا میں موجود ہیں جو عوام کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔اور 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔اس موقع پر کیمپ میں آنے والی شخصیات کا کہنا تھا کہ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،الشریف فاؤنڈیشن پاکستان زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دیتی چلی آرہی ہے،اس میڈیکل آئی کیمپ کاانعقاد علاقے کی غریب عوام کو آنکھوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کا موقع فراہم کرنے کیلئے تھا،باقاعدگی سے الشریف فاؤنڈیشن اس طرح کے مختلف کیمپس کاانعقاد شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار کراتی رہتی ہے،ان کاکہناتھاکہ مہنگائی کے اس دور میں جب ہرشخص دو وقت کے کھانے کے لیے پریشان ہے ایسے میں لوگ اپنی صحت کواہمیت نہیں دے پارہے ہیں،آج کے دور میں کچی ابادی میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کاانعقا کرنا ایک عظیم خدمت ہے،ہماری فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ جگہ جگہ پر مختلف میڈیکل کیمپس کاانعقا کریں تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کی جاسکیں،اور أخر میں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویزاقبال ارائیں نےکہاگزشتہ کئی سالوں سے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان 40 سے زائد شعبہ جات میں کراچی سمیت ملک بھر میں عوام کی خدمت میں اپنے فرائض انجام دےرہی ہے،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You