السلام علیکم ورحمۃ الله جناب آئی جی سندھ صاحب

السلام علیکم ورحمۃ الله جناب آئی جی سندھ صاحب
آج بروز بدھ 4 اگست 2021 کو سندھ سمیت ملک بھر میں شہدائے پولیس منایا جارھا ھے تو دوسری جانب کراچی بھر میں ایس او پیز کے نام پر آج بھی روز کمانے والے چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو پولیس وین میں بٹھا کر تھانوں میں بند کررہی ھے اور حراساں بھی جبکہ دیکھا گیا ھے کہ جس نے رشوت دی اس نے کاروبار جاری رکھا دن رات۔ کیا آپ کے ہاں الله تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے یا صرف سندھ کے ظالم حکمران کا حکم ماننے والے۔ آج آپ شہداؤں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں کیا شہدا کا رتبہ سندھ حکومت کے ظالم حکمرانوں نے عطا کیا ھے یا رب العزت نے اگر رتی برابر بھی آپ پولیس والوں میں ایمان ھوگا تو ظالمانہ احکامات کی پیروی نہیں کریں گے کیونکہ یہی حکومت یکم محرم سے عاشورہ تک پس پردہ نرمی کے احکامات دینے جارہی ھے۔ خدارا قوم میں فرق ختم کریں ایک قوم بنائیں اس ملک سجائیں پولیس کے ان طریقہ کار سے عوام میں شدید نفرت پھیل رہی ھے۔ ذرا غور کیجئے ریاست پاکستان کی فلاح و بقاء کیلئے یہ ملک ھم سب کا ھے۔
پاکستان زندہ باد : جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی



