جہلم

اقلیتی خاندانوں میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم، 34 مزید خاندان مستفید

اقلیتی خاندانوں میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم، 34 مزید خاندان مستفید

جہلم (ملک وسیم اختر ) مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا سحر کے ہمراہ اقلیتی خاندانوں میں مینارٹی کارڈز تقسیم کیے۔ تقریب کے دوران مزید 34 خاندانوں کو یہ کارڈ جاری کیے گئے، جس سے انہیں حکومتی سہولیات اور مراعات تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس موقع پر ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور مینارٹی کارڈز کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارڈز اقلیتی خاندانوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا سحر نے بھی اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اقلیتی برادری کے نمائندوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You