انٹرنیشنلاہم خبریں

افریقی ملک جبوتی کے ساحل پرکشتی کا حادثہ، 38 تارکین وطن ہلاک

افریقی ملک جبوتی کے ساحل پرکشتی کا حادثہ، 38 تارکین وطن ہلاک۔

کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔اقوام متحدہ

جبوتی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بہتر زندگی کا خواب سجائے سمندر کے خطرناک راستے سے جانے والی تارکین وطن کی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا۔اقوام متحدہ ایجنسی نے بتایا کہ حادثے میں کشتی میں سوار 38 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 6 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے اور ساتھ ہی یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ لاپتا افراد کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کشتی میں سوار 22 افراد کی جانیں بھی بچائی گئی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You