اظہارِ تشکر ; جناب عارف علوی صاحب

اظہارِ تشکر ; جناب عارف علوی صاحب
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام آباد
مجھے انتہائی خوشی و مسرت ھوئی کہ آپ نے اےآروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او جناب سلمان اقبال کو ان کی ملکی خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا۔ یہ مسلمہ حقیت ھے کہ سلمان اقبال نے پاکستان فلم انڈسٹری ہو یا ڈرامہ انڈسٹری یا پھر کھیل کے میدان ہوں یا تعمراتی امور ان سب کو جلا بخشنے کیلئے جو کارہائے خدمات پیش کیں وہ قابلِ ستائش و قابلِ تحسین ہیں۔
جناب عارف علوی صاحب
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام آباد
آپ کے یقیناً علم میں ھوگا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں الیکٹرونک میڈیا کے پلیٹ فارم سے ایک مکمل مذہبی چینل کیو ٹی وی *سنہ دو ہزار دو* میں لاؤنچ ھوا تھا۔ اےآروائی کیو ٹی وی کے *چیئرمین حاجی عبدالرؤف صاحب* نے معتدل اعتدال تمام فقہائے کرام اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں اور تمام مکاتبِ فکر رکھنے والوں کیلئے ایسا الیکٹرونک اسلامی دارلعلوم بنایا جس سے دنیا بھر کے مسلمان صحیح اور درست اسلامی تعلیم شعور و افکار سے آگاہی حاصل کریں۔ اس چینل اےآروائی کیو ٹی وی میں مفتی اعظم سے لیکر پیر عظام ,استاد علمائے کرام سے لیکر شیخ الحدیث, اسلامی اسکالرز سے لیکر محققین و مصنفین نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں روشن قندیلیں پیش کیں اور کرتے چلے آرھے ہیں۔ یہ سب حاجی عبدالرؤف صاحب کا ہی خاصہ ھے کہ انھوں نے بناء تفریق و تعصب اور مسلکی اختلافات کو دور رکھتے ہوئے انتہائی اعتدال پسندی کیساتھ دینِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچار کیا اور کرتے چلے آرھے ہیں یہ کوئی معمولی بات اور خدمات نہیں۔ میں سمجھتا ھوں کہ جس کو الله رب العزت اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم منتخب اور پسند کرلیں تو اسی سے نیکی کے بڑے بڑے امور کرائے جاتے ہیں مجھ سمیت کڑوروں اےآروائی کیو ٹی وی کے ناظرین کی خواہش مطالبہ اور درخواست ھے کہ حاجی عبدالرؤف صاحب *صدراتی ایوارڈ* کے مستحق ہیں انہیں *23 مارچ 2023* میں دیکر ہمیں مزید متشکر فرمائیں گے یہی انصاف ھے اور یقیناً آپ انصاف پسند ہیں۔شکریہ
ایک پاکستانی جرنلسٹ جاوید صدیقی کراچی


