اہم خبریںسندھ

اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔خالد مقبول

اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔خالد مقبول

اس وقت اپنی سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کی بات کرنی چاہیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سب مل کر بیٹھیں اور مسائل سے پاکستان کو نکالیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنی سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کی بات کرنی چاہیے، موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، یہ روش ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے انتخابات کے حوالے سے مزید کہا کہ ملکی اداروں نے پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جس پر وہ لائق تحسین ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You