اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کی حمایت کرتا ہوں۔افتخار علی مشوانی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کی حمایت کرتا ہوں۔افتخار علی مشوانی
عدالتی معاملات میں مداخلت میں ملوث افراد کیلئے قانونی کارروائی کریں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کی حمایت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عدالتی معاملات میں مداخلت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ عدالتی امور میں مداخلت اور ججز کو دھمکانا عدلیہ کی آزادی کم کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز پوری قوم کے ہیرو ہے اگر یہ چاہتے تو اپنی ذات کو بچانے کے چکر میں عدالتوں اور انصاف کو قربان ہوتے دیکھ سکتے تھے۔ لیکن مشکلات کے باوجود انہوں نے ملک میں ریاستی بدمعاشی اور بلیک میل کیخلاف آواز اٹھا ڈی ججز کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔



