اہم خبریںپنجاب

اسلام آباد سانحے کے بعد 25 ایمرجنسی ایمبولینسز روانہ، راولپنڈی کے تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہیں۔مریم نواز

اسلام آباد سانحے کے بعد 25 ایمرجنسی ایمبولینسز روانہ، راولپنڈی کے تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہیں۔مریم نواز

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے بعد راولپنڈی کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 25 ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہیں۔مریم نواز نے کہاکہ اسپتالوں میں سرجیکل ٹیمز مکمل طور پر تیار ہیں جبکہ بلڈ بینکس اور آپریشن ٹھیٹرز میں زخمی کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے انتظامات مکمل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہر ممکن ممد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You