اہم خبریںخیبرپختون خواہ

اسلامیہ کالج پشاور: ہراسگی کیس میں پروفیسرکی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کیلئےضابطہ اخلاق

اسلامیہ کالج پشاور: ہراسگی کیس میں پروفیسرکی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کیلئےضابطہ اخلاق جاری۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراسگی کے الزامات پر برطرف کر دیا گیا تھا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور نے ہراسگی کیس میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔اسلامیہ کالج پشاور میں ہراسگی کیس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی کے بعد کالج انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہیں اور تدریسی و پیشہ ورانہ حدود میں رہیں۔انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراسگی کے الزامات پر برطرف کر دیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You