اہم خبریںخیبرپختون خواہ

اسلامیہ کالج ایک عظیم درس گاہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزئی

اسلامیہ کالج ایک عظیم درس گاہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزئی

اسلامیہ کالج نے پاکستان کی آزادی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزۓ نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج ایک عظیم درس گاہ ہے جس نے پاکستان کی آزادی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تین مرتبہ اسلامیہ کالج کا دورہ کیا اور اپنے جائیداد کا ایک تہائی حصہ اسلامیہ کالج کو عطیہ کیا ہے اسلامیہ کالج نے ہر شعبے میں بہترین سپوت پیدا کیے جنہوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج میں طلبہ اور محقیقین کیلئے صوبے کی سب سے بڑی محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جس کیلئے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی ذاتی لائبریری یا کتب عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اس مثبت قدم سے اسلامیہ کالج کے طلبہ اور محقیقین مستفید ہو سکے اور جو بھی کتب عطیہ کرنا کا خواہش مند ہے وہ اسلامیہ کالج سے رابطہ کرسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You