انٹرنیشنل

اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر اسپتال پر حملوں کی شدید مذمت۔

اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر اسپتال پر حملوں کی شدید مذمت۔

خان یونس کے ناصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے غزہ کے علاقے خان یونس کے النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کےالنصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں 5 صحافی اور ایک ریسکیو ورکرز شامل ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسپتال پر حملہ انسانیت سوز اور سنگین جرم ہے، پاکستان النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، اسرائیل کے جرائم پر عالمی برادری کو صیہونی ریاست کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے شام پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے روکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You