انٹرنیشنل

اسرائیل کا بے گھر افراد کی پناہ گاہ پر بڑا حملہ، 109 فلسطینی شہید

صیہونی فورسز نے غزہ میں نہتے شہریوں پر ایک اور بدترین حملہ کرتے ہوئے مزید 109 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دیگر واقعات میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد آج شہید ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی۔

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 61 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You