انٹرنیشنل

اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، اہم ترین حزب اللہ کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات۔

اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، اہم ترین حزب اللہ کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں حزب کے اہم ترین کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوئے ہیں، حملے کے وقت ابراہیم عقیل حزب اللہ کے خصوصی دستے رضوان یونٹ کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں تھے۔اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔تاہم اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔ابراہیم عقیل پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانےمیں دھماکےکرنےکا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You