انٹرنیشنل

اسرائیل نے ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کیلئے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری دیدی۔

اسرائیل نے ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کیلئے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری دیدی۔

اس بات کا فیصلہ اسرائیل کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری دے دی۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت ہوگی۔ترجمان اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا مکمل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ اسرائیل کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی افواج کے حوالے سے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You