انٹرنیشنل

اسرائیل نے ایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا۔

اسرائیل نے ایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا۔

ایران کے میزائل حملوں کا جواب جو بہتر وقت لگےگا اس وقت دیں گے۔ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیل(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننے کا اعتراف کر لیا۔ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ منگل کو ہوئے ایرانی میزائل حملوں میں دو ائیر بیس نشانہ بنے، ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنائےگئے ائیرفورس کے اڈے مکمل فعال ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملوں کا جواب جو بہتر وقت لگےگا اس وقت دیں گے، اسرائیلی سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق بتائے گئے وقت اور جگہ پر حملہ کریں گے۔خیال رہے کہ یکم اکتوبر کی شب ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا تھاکہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے پہلی بار ہائپرسونک الفتح میزائل کا استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ ایران کے 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی سے اسرائیل میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں نیواتیم ائیربیس سمیت مختلف ائیر بیسز اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے ہیڈ کوارٹرکو نشانہ بنایا گیا تھا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ایران پر بڑا اور شدید فوجی حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You