انٹرنیشنل

اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرسکتے ہیں۔حزب اللہ قائم مقام سربراہ

اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرسکتے ہیں۔حزب اللہ قائم مقام سربراہ

حل جنگ بندی ہے، ہم کمزوری کی پوزیشن سے بات نہیں کررہے، اگر اسرائیلی ایسا نہیں چاہتے تو ہم جنگ جاری رکھیں گے۔نعیم قاسم

لبنان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے حملوں سے اسرائیل کو تکلیف پہنچے گی اور ہم اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ دشمن نے لبنان میں ایسا ہی کیا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور دیگر کمانڈرز کی شہادت کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کو تکلیف پہنچائے گا تاہم انہوں نے جنوبی لبنان میں تنازع کے باعث جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ حل جنگ بندی ہے، ہم کمزوری کی پوزیشن سے بات نہیں کررہے، اگر اسرائیلی ایسا نہیں چاہتے تو ہم جنگ جاری رکھیں گے لیکن بالواسطہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے بعد آباد کار شمال کی طرف واپس جائیں گے اور دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے کیونکہ اس کے دشمن نے لبنان میں ایسا ہی کیا ہے، حملوں سے مزید اسرائیلی بے گھر ہو جائیں گے اور سیکڑوں ہزاروں، یہاں تک کہ 20 لاکھ سے زیادہ، کسی بھی وقت، کسی بھی دن خطرے میں ہوں گے، ہم اسرائیلی فوج اور اس کے مراکز اور بیرکوں کو نشانہ بنانے پر توجہ دیں گے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل بیروت سمیت لبنان میں ہر جگہ حزب اللہ پر بغیر کسی رحم کے حملے جاری رکھے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You