انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی فوجیوں کے جسم سڑنا شروع ہوگئے،زخمی ہونے والے فوجیوں میں جان لیوا بیکٹیر یا

اسرائیلی فوجیوں کے جسم سڑنا شروع ہوگئے،زخمی ہونے والے فوجیوں میں جان لیوا بیکٹیر یا کا انکشاف۔

ہمیں تمام اسرائیلی اسپتالوں سے ڈیٹا موصول ہوا ہے جو غزہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔پروفسیر گالیا راہو

بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے  فوجی علاج کے دوران مہلک بیکٹیریا کی وجہ سے ہسپتالوں میں دم توڑنے لگے۔ اسرائیلی یونین آف انفیکشن ڈیزیز فزیشنز نے غزہ سے حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فوجیوں میں مختلف قسم کی بیکٹیریا اور فنگل آلودگیوں کا انکشاف کیا ہے،جو اسرائیل کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔اسرائیلی فیڈریشن آف انفیکٹیئس ڈیزیز فزیشنز کے سربراہ پروفیسر گالیا راہو نے  غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں تمام اسرائیلی اسپتالوں سے ڈیٹا موصول ہوا ہے جو غزہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہو ئے  ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں مختلف قسم کے بیکٹیریا اور فنگل آلودگی ہوتی ہے جو کہ اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریا ہیں۔راہونے مزید کہا: ہم نے حال ہی میں محاذ جنگ سے واپس آنے والے فوجیوں  میں مشاہدہ کیا کہ زمین اور کیچڑ  کی وجہ سے کئی قسم کے بیکٹیریا کے ساتھ ساتھ  جسم سڑنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ  بالکل ایسا ہی ہے جیسا  امریکی فوجیوں نے  خلیجی جنگ کے دورا سامنا کیا تھا اس وقت بھی امریکی فوجیوں کو بہت سی قسم کی فنگل آلودگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں نے فوجیوں کے درمیان ایسے واقعات دیکھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے ماضی کی جنگوں کے دوران اس طرح کے واقعات پہلے نہیں دیکھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حماس سے جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں آنتوں کی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی تھی کہ 7 اکتوبر سے اب تک 51,000 سے زیادہ افراد کے زخمی ہوئے ہیں جبکہ  شہید ہونے  والوں کی تعداد 18,800 سے تجاوز کر گئی ہے۔جبکہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 454 ہو گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You