پنجاب

اسرائیلی جارحیت کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسرائیلی جارحیت کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ایک سال میں 42ہزار فلسطینی شہید اور 94ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں:چیئرمین
امریکہ دنیا پر گرفت مضبوط رکھنے کیلئے دنیا کے مختلف خطوں میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے:گفتگو
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل سے قرار دادوں کی منظوری کے باوجود اسرائیل ظلم و ستم جاری ہے
اسرائیل کے خلاف ہر طرف سے آوازیں تو بلند ہورہی ہیں مگر اس کے کانوں میں جوں تک بھی نہیں رینگ رہی
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی پُر زور میں الفاظ میں مذمت

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا،گزشتہ 12مہینوں سے جاری حملوں میں 42ہزار فلسطینی شہید جبکہ 94ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے اور سینکڑوں عمر کے لئے معذور ہوچکے ہیں مگر اس کے باوجود اسرائیلی جارحیت کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتی جارہی ہے بلکہ اب تو غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری ہیں،اسرائیل کی بڑحتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کو زبانی کلامی مذمتوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے اگر اس کی شرانگیزی اسی طرح بڑھتی رہی تو پھر کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہ پائے گا،ستم ظریفی تویہ ہے کہ اسرائیل کے خلاف اور جنگ بندی کے حق میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں بھی قرار دادیں منظور کی گئیں لیکن اسرائیلی بربریت میں کوئی کمی نہیں آئی عالمی برادری بھی اُس کے بڑھتے قدم روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے دنیا کے مختلف خطوں میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے تو یورپ اپنی گرفت رکھنے کے لئے روس یوکرین جنگ میں یوکرین کو بارود دے کر جنگ کو طول دے رہا ہے تود وسری طرف مڈل ایسٹ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے اور اپنے عالمی ایجنڈے غزہ کو میدان جنگ بنا کر فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف آوازیں تو بلند ہورہی ہیں مگر اس کے کانوں میں جوں تک بھی نہیں رینگ رہی اس کی سب سے بڑی وجہ امریکہ سمیت کئی عالمی طاقتوں کی جانب سے اسرائیل کی ہر جارحیت کی حمایت ہے جس سے اس کے حوصلے بلند ہیں اگر عالمی طاقتیں متحد ہوکر آگے بڑھیں تو اس کے ظلم و ستم کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
15-10-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You