انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔شیخ نعیم قاسم

اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔شیخ نعیم قاسم

اسرائیلی حکام لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر زمینی کارروائی کا خواب نہ دیکھیں۔نائب سربراہ حزب اللہ لبنان

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے لبنان پر حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامت اسرائیل کے ہر اقدام کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں اسلامی استقامت کے جوان حسین حلاوی کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ اسرائیلی حکام لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر زمینی کارروائی کا خواب نہ دیکھیں کیونکہ حزب اللہ، غاصبوں کے خلاف ، استقامت اور غزہ و لبنان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی بخوبی جانتے ہیں کہ حزب اللہ، جنگ کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور اگر وہ اپنی پانچ فیصد جہادی یا فوجی صلاحیتیں صرف بھی کرچکی ہوگی پھر بھی باقیماندہ توانائیاں محفوظ رکھے گی اور اسے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا دائرہ بڑھنے پر استعمال کرے گی اور ایسا مقابلہ کرے گی جو صیہونی جارحین سوچ بھی نہیں سکتے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You