انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی جارحیت: آسٹریلیا نے لبنان سے راتوں رات 407 شہریوں کو نکال لیا

اسرائیلی جارحیت: آسٹریلیا نے لبنان سے راتوں رات 407 شہریوں کو نکال لیا۔

اپنے شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کو 2 سرکاری امدادی پروازوں سے بیروت سے وطن واپس بلایا ہے۔آسٹریلوی محکمہ خارجہ و تجارت

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلیا نے غزہ کے بعد لبنان پر بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر راتوں رات اپنے 407شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بلالیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی محکمہ خارجہ اور تجارت نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کو 2سرکاری امدادی پروازوں سے بیروت سے وطن واپس بلایا ہے،2 مزید پروازوں کے ذریعے اپنے مزید شہریوں کو بھی جلد وطن واپس بلالیں گے۔
خیال  رہے کہ غزہ کے بعد لبنان پر اسرائیلی بمباری کے پیش نظر کئی ممالک نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہونے کے بعد اپنے شہریوں کو واپس بلالیا ہے، جاپان، نیدرلینڈز، پولینڈ، رومانیہ، روس، جنوبی کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا نے بھی اپنے تمام شہریوں کو واپس بلالیاہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You