انٹرنیشنلاہم خبریں

استاد ہی ہیں جو دنیا میں جینا سیکھاتے ہیں۔اکرام الدین

استاد ہی ہیں جو دنیا میں جینا سیکھاتے ہیں۔اکرام الدین

استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا مرتبہ حاصل ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ انسان دنیا میں کبھی بھی تنہا وقت نہیں گزار سکتا- اسی بات کو دیکھتے ہوئے اللہ نے انسان کو کچھ رشتوں سے نوازا ہے اب ان میں کچھ رشتے خون کے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے اخلاقی ، روحانی اور معاشرتی طور پر بن جاتے ہیں انہی میں سے ایک رشتہ استاد کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا مرتبہ حاصل ہے۔ اسلام میں استاد کا درجہ والدین کے درجے کے برابر دیا گیا ہے یوم اساتذہ کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی بیان میں کہا کہ دنیا میں والدین کے بعد بچے کی تربیت کی زمیداری اگر کسی پر عائد ہوتی ہے تو وہ استاد ہے کیوں کہ استاد ہی ہیں جو دنیا میں جینا سیکھاتے ہیں، اسی لئے استاد کی شخصیت واجب الاحترام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام کی قدر و عزت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You