پنجاب

اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں:انجینئر ندیم ممتا زقریشی

اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں:انجینئر ندیم ممتا زقریشی

ان کے جائز مطالبات اور حقوق کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،تنہا نہیں چھوڑیں گے:چیئرمین
آئے روز کی بدلتی پالیسیوں اورٹیچرز کی غیر نصابی سرگرمیوں نے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے:گفتگو
حکومت سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ضرورت مند بچوں کیلئے وظائف کا اعلان کرے

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے جائز مطالبات اور حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، اساتذہ بارے بنائی جانیوالی پالیسیوں کے خلاف عوامی حمایت سے آواز بلند کریں گے اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،آئے روز کی بدلتی پالیسیوں اور اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں نے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے حکومت شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے ے ان میں مزید اضافہ کررہی ہے جو کہ آنے والے دنوں میں شرح خواندگی میں مزید کمی کا باعث بنے گا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ضرورت مند بچوں کے لیے خصوصی وظائف کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے دعوے اور وعدے تو ہر دور اقتدار سے ہوتے آرہے ہیں مگر انہیں پورا کرنے پر وہ توجہ نہیں دی جارہی جو دینے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے چیلنجز مزید بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کی بجائے اگر حکومت اساتذہ کو مراعات دیتی تو آج اس نوبت بھی پیش نہ آتی۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
05.11.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You