کالم/مضامین

ارباب چانڈیو صاحب میں آپ کی کوششوں کو سراہتا ھوں لیکن

ارباب چانڈیو صاحب میں آپ کی کوششوں کو سراہتا ھوں لیکن ۔۔۔۔۔!!

ارباب چانڈیو صاحب اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف شروع دن سے متحرک ھیں۔ دعا ھے کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے اور جلد اےآروائی کی نشریات کو بحال کرے کیونکہ اس چینلز سے وابستہ ہزاروں ملازمین اب بھی معاشی طور پر منسلک ہیں لیکن یہ مت بھولئیے گا کہ جب ڈاؤن سائزنگ میں یہی اےآروائی نیوز اور نیٹ ورک نے اپنے مخلصین سچے ایماندار پائینرز ملازمین کو بناء کسی قصور کے ان کا معاشی قتل کیا اس وقت آپ اور آپ جیسے لیڈروں کا متحرک ھونا کہاں چلا گیا تھا۔ کاش آپ اور آپ جیسے لیڈران ان کیلئے بھی اسی قدر جدوجہد کرتے۔ کاش آپ اور دیگر اےآروائی سے وابستہ صحافی لیڈران متاثرین کی واپسی کیلئے اب بھی بات کرتے۔ کاش آپ اور آپ جیسے لیڈر ان متاثرین کیلئے عدالت میں پیٹیشن دائر کرتے۔ کاش آپ اور آپ جیسے لیڈر ان کیلئے پمیرا کو لکھتے۔ یہ ہر اس صحافی لیڈر کیلئے بھی کہتا ھوں کہ میڈیا مالکاں کے حقوق اور توجہگی حاصل کرنے کیلئے نہ رات کی نیند نہ دن کا سکون کا احساس رھا سب مالکان کی خوشنودگی کیلئے قربان کرتے ہیں۔ یاد رکھئے میڈیا مالکان بڑی دولت کے مالک ہیں ان کے چولہے نہیں بجھیں گے لیکن ایک کم تنخواہ دار متاثر صحافی سے پوچھیں کہ وہ ایک خاندان کا کفیل ھوتا ھے خاندان متاثر ھوتا ھے انھوں نے تو اپنی نفسانی خواہشات پر کئی سو خاندان متاثر کیئے ہیں آپ سمیت ہر ایک کو مرنے کے بعد اللہ کو جواب دینا ھے ان میں اداروں کے سب سہولتکار شامل ہیں جو مالکان کو ظالمانہ عمل کو روکنے کیلئے کردار ادا نہیں کرتا اور خود غرضی چاپلوسی ذاتی مراعات میں ظلم پر تھپکی دیتا ھے۔ وہ بھی مجرم ہیں جو صحافتی عہدے کے منصب پر ھوتے ہیں اور صحافیوں پر ظلم ھونے پر قانونی چارہ گوئی سے بچتے ھوئے صرف نعروں جلسوں تک محدود رہتے ہیں یہ سب منافقین کی نشانیاں ہیں یاد رکھیں لیڈر بننا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ سربراہ اگر منصف ھو تو اللہ بھی اسی قدر انعامات سے نوازتا ھے اور اگر غیر منصف ھو تو اس کیلئے صرف دنیا میں نواز دیگا فیصلہ آپ جیسے لیڈروں پر ھے کہ آپ سب مالکان کے اشاروں پر ناچتے رہیں گے یا اللہ کے احکامات کی پیروی کرتے ھوئے حق و سچ اور انصاف کیساتھ کھڑے ھونگے۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You