پنجاب

اداروں کی بندش اور رائٹ سائز نگ سے بے روزگاری بڑھے گی:سید راشد حسین بخاری

اداروں کی بندش اور رائٹ سائز نگ سے بے روزگاری بڑھے گی:سید راشد حسین بخاری

خسارے میں چلنے والے اداروں میں اہل افراد کو آگے لا کر کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے:گفتگو
مستقبل پاکستان عوامی مسائل میں اضافے کے ہر حکومتی اقدام کی بھرپور مخالفت کررہی ہے:نائب صدر

جنوبی پنجاب کے عوام صحت وصفائی،تعلیم،سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے مسائل سے پریشان ہیں
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی ملاقات کے لئے آنے والے افراد سے خصوصی گفتگو

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں،اداروں کی بندش اور رائب سائزنگ سے ہزاروں ملازمین بے روزگار اور معاشی مسائل میں اضافہ ہوگا،خسارے میں چلنے والے اداروں میں اہل و دیانت دار افراد کو آگے لا کر ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے مگر حکومت ایسا کرنے کی بجائے ان کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ سب کچھ کس کے کہنے پر اور کیوں کیا جارہا ہے،مستقبل پاکستان عوامی مسائل میں اضافے کے ہر حکومتی اقدام کی نہ صرف مخالفت کررہی ہے بلکہ اس کے خلاف آواز بھی بلند کررہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں ملاقات کے لئے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہے مگر حکمران طبقہ کو ذرا برابر بھی اس کی پرواہ نہیں ہے اگر ہوتی تو وہ اس طرح سب اچھا اور معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے نہ کررہے ہوتے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت و صفائی،تعلیم،سیوریج،پینے کا صاف پانی سمیت دیگر بے پناہ مسائل کا سامنا ہے مگر یہاں کے منتخب حکمرانوں نے مسائل حل کرانے کی بجائے چپ سادھ رکھی ہے اور ان کی یہی خاموشی عوامی مسائل و پریشانیوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ۔ ملاقات کے لئے آنے والے افراد نے نائب صدر مستقبل پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہی بھی دی جس پر انہوں نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
25-08-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You