
اخروٹ خشک میوہ جات کا بادشاہ ہے خشک میوہ جات میں اس کا اور کوئی ثانی نہیں اخروٹ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید اور غذائیت سے بھر پور ہے
اخروٹ فائبرز وٹامنز منرلز مفید آئل کے علاوہ بہت کچھ اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے پچھلے کئی سالوں سے سائنس دان غذائی ماہرین ادویات بنانے والے اور فُوڈ ماہرین ہر سال امریکہ میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اکٹھے ہوتے ہیں اور پُورا سال اخروٹ پر کی گئی نئی تحقیقات پر بحث کرتے ہیں اور ہر سال ماہرین کہ تحقیقات اخروٹ کے نئے سے نئے فائدے دریافت کرتی ہیں
اینٹی آکسیڈینٹس ہمارے جسم کے اعضاء کو لراب یونے سے بچاتے ہیں اخروٹ اینٹی آکسیڈینٹس کا خزانہ ہیں اخروٹ کی اینٹی آکسیڈنٹس خُوبیاں اخروٹ میں شامل وٹامن ای میلاٹونن اور پولی فینلز کی بدولت ہوتی ہیں ایک تحقیق کے مطابق جق لوگ روزانہ اخروٹ کھاتے ہیں وہ کولیسٹرول کے بڑھنے اور کولیسٹرول سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اعضاء کی سوجن بہت سی دائمی بیماریوں کی ماں ہے جن میں دل کی بیماریاں ذیا بیطس ٹائپ ٹو کی بیماری یادداشت ختم ہونے کی بیماری اور کینسر جیسی بیماریاں شامل ہیں ماہرین کے مطابق اخروٹ سُوجن ختم کرنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے



