کالم/مضامین

احسان کا بدل احسان

احسان کا بدل احسان

حقیقت تو یہ ھے کہ ھم ایک سجدہ بھول گئے اور ہزار سجدوں کو ہی کامیابی و کامرانی سمجھتے ہیں اسی لیئے میں سب سے معافی مانگتے ھوئے اپنے ایک اللہ سے ہی صرف اور صرف امید یقین رکھتا ھوں وہی رازق اور وہی عزت کا مالک ھے اللہ ہمیں اپنے پسندیدہ صاف و شفاف کھرے اور سچے بندوں جیسا بنائے رکھے اور ثابت قدمی پر قائم رکھے آمین ثما آمین میں تو صرف یہ جانتا ھوں کہ اگر کسی نے مجھ پر رائی برابر احسان کیا ھے تو میں اس کا شکر گزار ہوں اگر احسان کرنے والے نے زیادتی ظلم و حق تلفی بھی کی ہو تو میں اسے نظر انداز کرتے ھوئے اس کے احسان کو یاد رکھتا ھوں اور احسان کا بدل احسان سے دینے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں کیونکہ قرآن پاک کی

سورۃ رحمٰن کی آیت 60 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ” احسان کا بدلہ احسان ہوتا ھے۔ میں زرے برابر نیکی کرکے پہاڑ سے بلند دعوے کرتا ھوں اللہ مجھے پہاڑ سے بلند نیکی کرنے اور زرے برابر ظاہر کرنے تک توفیق اور حد میں رکھے اور ہر ایک کی ذدلآزاری کرنے سے محفوظ فرمائے آمین یا رب العالمین آپ سب یقین مانیں میں بہت گناہگار ھوں میں خاک سے پیدا خاک میں مٹ جاؤنگا میری روح کو نور اور نیکی کی تلاش ھے میں پیاسا ھوں روشنِ نور کا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور محب اللہ کا۔۔۔ آپ سب مجھے معاف کرتے ھوئے میری عاقبت کیلئے دعا کرتے رہیں شکریہ ۔۔۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You