احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
اسلام آباد کو میدان جنگ بنانے والے کسی طور ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے:چیئرمین
غزہ و لبنان کے مسئلہ پر مسلم امہ کو آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے:گفتگو
فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے مگر ظلم و تشدد میں کمی نہیں آرہی
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنانے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے،عوام ان کا ساتھ دینے کی بجائے بائیکا ٹ کرے تاکہ ملکی امن کو نقصان پہنچانے کی ان کی کوئی بھی کوشش پوری نہ ہوسکے،بانی تحریک انصاف عمران خان احتجاجی تحریکوں اور دھرنے سے آزاد نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لئے پی ٹی آئی قیادت کو ان کی بے گناہی کے ثبوت عدالتوں میں پیش کرنے ہوں اگر انہوں نے انتشار کی سیاست کو ترک نہ کیا تو اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کے عوام کی حالت زار پر توجہ دیں تاکہ اُن کو درپیش مسائل و پریشانیاں کم ہوسکیں،غزہ و لبنان کے مسئلہ پر مسلم امہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے جس میں 40 ہزار سے زائد مرد و خواتین سمیت بچوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ہے اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہونے کی بجائے اگر مسلمان اسی طرح مختلف ٹکڑوں میں بٹے رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
07-10-2024



