اثریہ بوائز سکول جہلم کے طالب علم عاصم جلیل نے نعت مقابلے میں ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل

اثریہ بوائز سکول جہلم کے طالب علم عاصم جلیل نے نعت مقابلے میں ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی
آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کی جانب سے نعت رسول مقبول کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقد کیا گیا
جہلم (بیوروچیف) آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ضلع جہلم کے ایریا مینجر وقار علی کی جانب سے نعت رسول مقبول کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول میں کروایا گیا جس میں ضلع جہلم کے سکولوں سے منتخب طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنی خوبصورت آوازوں میں گل ہائے عقیدت پیش کیئے۔ ججز کی جانب سے شرکاء مقابلہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈز دی گئیں اور مقابلے میں شریک دیگر تمام طلباء و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ اس موقع پر اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے طالب علم عاصم جلیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے پرنسپل محمد زاہد خورشید نے عاصم جلیل کو مبارک باد دی اور کہا کہ الحمدللہ اثریہ کے طالب علم عمل سے ثابت کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان سے بھی زیادہ اپنے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کرتے ہیں۔ پرنسپل نے آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ضلع جہلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ ایسے مقابلوں سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔



