جہلم

اثریہ بوائز سکول جہلم میں یوم تشکر کے موقع پر پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد۔ فضاء پاک فوج زندہ

اثریہ بوائز سکول جہلم میں یوم تشکر کے موقع پر پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد۔ فضاء پاک فوج زندہ باد سے گونج اٹھی۔

ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں دیا ہوا ہے۔ محمد زاہد خورشید

جہلم (سٹی رپورٹر) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں انتظامیہ و طلبہ کی جانب سے یوم تشکر کی نسبت سے پروگرام منعقد اور تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مئی 2025ء کی پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کی طرف سے وطنِ عزیز کا کامیاب دفاع کرنے اور دشمن کو یادگار شکست دے کر عبرتناک بنا دینے کی خوشی میں اثریہ کے طلباء نے یومِ تشکر منایا۔ وطن عزیز کا کامیاب دفاع کرنے پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وطن کی حرمت کو پامال کرنے والے دشمن کو شکست دینے والے پاکستانی پائلٹوں، پاکستان ائیر فورس اور تینوں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جن کی بدولت 7 مئی 2025ء کو شروع ہونے والی جنگ کا 10 مئی کو پاکستان کے ایک ہی جوابی حملے کے بعد اختتام تب ہوا جب بھارت نے شکست سے دوچار ہوکر امریکی صدر کے ذریعے جنگ بندی کی اپیل کی تو پاکستان نے عالمی برادری کی ثالثی قبول کرتے ہوئے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے سے سات گنا بڑے دشمن کو شکست دینے والی زندہ دل اور غیرت مند قوم ہیں جس کے جذبوں اور بہادری کو ساری دنیا نے سراہا ہے۔ تشکر ریلی نکالنے سے پہلے سئنیر ٹیچر رانا انوار نے بچوں کو مئی 2025ء کی پاک بھارت جنگ اور اس میں پاکستان کی مسلح افواج کی برتری اور بہادری کے بارے میں برِیف کیا اور پاک بھارت جنگوں، مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہ کیا جس سے بچوں میں اپنے وطن کے دفاع اور اپنی بقاء کا بھرپور جذبہ پیدا ہوا۔ پرنسپل محمد زاہد خورشید نے افواجِ پاکستان کو آپریشن "بنیان مرصوص” میں محض رب تعالی کی نصرت سے فتحِ مبین حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور میڈیا کے ذریعے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ آئندہ پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی اُسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی اور ہمارے وطن کا بچہ بچہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرے گا اور ہمارے خلاف مستقبل کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کا ہمیں موقع فراہم کرے گی۔ ایڈمن بدر خورشید نے کہا کہ پاکستانی فوج ہمارا فخر ہے اور شہداء ہمارے محسن ہیں جنھوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس پاک وطن اور قوم کی حفاظت کی ہے۔ ہم اپنے شہداء کو سلام اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You