اہم خبریںکھیل

ابوظہبی ٹی 10 سیزن 7 کا 28 نومبر سے آغاز ، شیڈول جاری

ابوظہبی ٹی 10 سیزن 7 کا 28 نومبر سے آغاز ، شیڈول جاری

ابوظہبی :کرکٹ کا تیز ترین ٹورنامنٹ ابوظہبی ٹی 10 کے 7 سیزن کا آغاز 28 نومبر 2023 سے ہوگا ۔افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ار گزشتہ سیزن کی رنر اپ نیو یارک اسٹرائیکرز کے خلاف کھیلا جائے گا۔ ان کے علاوہ ناردرن واریئرز، مورس ویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریوز 12 روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔لیگ کے دوران تمام ٹیموں کو 3 دن آرام ملے گا ۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ میں کھیلیں گی۔ دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر 2023 بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You