آسمانی فیصلے ھو کر رہیں گے

آسمانی فیصلے ھو کر رہیں گے
تحریر: جاوید صدیقی
قرآن الحکیم و الفرقان المجید اور آحادیث پاک میں واضع طور پر آخیر زمانے کے فتنے و فسادات اور دجالی شرانگریزیوں کے متعلق باخبر رکھا گیا اور مومنوں تو ہوشیار کیا گیا کہ پندرہ ویں صدی میں زمانہ اپنے عروج پر ھوگا اور مکمل فسطانیت و شیطانیت میں گھر چکا ھوگا۔ شیطانی چیلے اور دجالی آلہ کار خوب مکاریاں کرکے دنیا کے امن و امان خوراک صحت تعلیم اور معاشرے پر غالب آچکے ھونگے۔ اکثریت مسلمان بہک جائیں گے اور چند ایمان یافتہ رہ جائیں گے جن پر زمانے کے شیطانی و فسطانی طاقتیں ظلم کے پہاڑ کھڑے کردے گی البتہ وہ عیش و تعائش کی زندگی گزار رھے ھونگے جو دین محمدی ﷺ کی روح اور اساس سے کوسوں دور ھوچکے ھونگے ایسے وقتوں میں اللہ کے نیک بندے صف بندی کیساتھ شیطانی و دجالی آلہ کاروں سے خوب جہاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کا آجائیگا اور یہ مختصراً اسلام کے پروانے جوق در جوق مکہ کی جانب روانہ ھوکر لشکر امام مہدی علیہ السلام سے جاملیں گے یاد رکھئے ان قافلوں میں سب سے عظیم قافلہ پاکستان کا ھوگا آئیں دعا کریں کہ اللہ ھمیں اپنے اس قافلے کا کاروان بنادے آمین یا رب العالمین۔ پاکستان کو کچھ نہیں ھوگا دشمن وطن خود ناکام و نامراد ٹہریں گے کیونکہ یہ ریاست اللہ اور اسکے حبیب ﷺ نے بنوائی ھے وہی اس کی حفاظت کرنے والے ھیں۔ بس قوم کو اپنا سلامتی ایمان کی فکر کرنی چاہئے۔ پاکستان کے متعلق اور دین محمدی ﷺ کے بارے میں آسمانی فیصلوں پر نظر رکھیں اور اسی احکامات کے تحت عمل پیرا رہیں کچھ فیصلے پہلے ہی بتادیئے ھیں قرآن و احافیث میں اور بقیہ وقت و حالات کے تحت آشکار کئے جاتے ھیں ان برگزیدہ نیک بندوں پر جنھیں اللہ نے پسند اور منتخب کیا ھے۔



