پنجاب

آزادیٔ صحافت کا گلا گھونٹنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔چیئرمین ہم عوام میڈیا گروپ

آزادیٔ صحافت کا گلا گھونٹنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔چیئرمین ہم عوام میڈیا گروپ

محسن شاہ اور غلام حسین کھوکھر پر حملہ پوری صحافتی برادری پر حملہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو

لاہور (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین ہم عوام میڈیا گروپ محمد منشاء بھٹی نے نجی ٹی وی چینل اور روزنامہ اوورسیز نیوز کے نمائندہ محسن شاہ اور رپورٹر غلام حسین کھوکھر کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیوں کے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔محمد منشاء بھٹی نے کہا کہ معصوم صحافیوں کے منہ میں پستول رکھنا اور بندوق کی نوک پر دھمکیاں دینا صرف دو افراد پر نہیں بلکہ پوری صحافتی برادری پر حملہ ہے، یہ آزادیٔ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بزدلانہ حرکت کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔انہوں نے حکومتِ پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی صحافیوں کو ڈرانے یا دھمکانے کی جرات نہ ہو۔محمد منشاء بھٹی نے مزید کہا کہ صحافی قوم کی آنکھ اور زبان ہیں، ان کے خلاف اس طرح کی دھمکیاں دراصل عوام کے حقِ معلومات کو دبانے کی کوشش ہیں۔ ہم عوام میڈیا گروپ اور روزنامہ اوورسیز نیوز اپنے بہادر ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آزادیٔ صحافت کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیمیں اور ذمہ دار حلقے اس واقعے کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں تاکہ اس طرح کے واقعات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You