اہم خبریںپنجاب

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کا خون ہم پر قرض ہے۔عظمی صادق گوندل

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کا خون ہم پر قرض ہے۔عظمی صادق گوندل

ہر سال 16 دسمبر کا دن شہدا کی بہادری اور قربانیوں کو یاد دلاتا رہے گا۔میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمیٰ صادق گوندل نے ممبر اتحاد پریس کلب فاروق آباد ذیشان حیدر رندھاوا اور دیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کا خون ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے اور ہر سال 16 دسمبر کا دن شہداء کی بہادری اور قربانیوں کو یاد دلاتا رہے گا سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کو پاکستان مسلم لیگ ن کبھی فراموش نہیں کرے گی سفاک دہشت گردوں کے سامنے اے پی ایس کے بچوں و خواتین سمیت دیگر شہدا نے اپنی جان کی قربانی دے دی لیکن ان سفاک درندوں کے سامنے دلیری سے ان کا مقابلہ کیا اللہ تعالی ان شہدا کے درجات بلند کرے پاکستان کو امن کا گہوارا بنائے سقوط ڈھاکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے جس نے پاکستان کو ناقابل تلافی سیاسی، جغرافیائی اور قومی نقصان سے دوچار کیا۔ یہ سانحہ اس وقت کے حکمرانوں کی سیاسی نااہلی، جمہوری عمل سے انحراف اور عوامی مینڈیٹ کو نظرانداز کرنے کا نتیجہ تھا لیکن بعدمیں آنے والے حکمرانوں نے بھی اس سانحہ سے سبق نہیں سیکھا۔سقوطِ ڈھاکہ کے ذمہ دار عناصر کا بروقت اور غیر جانبدارانہ احتساب نہ ہونا بھی ایک بڑا المیہ ہے، جس کے اثرات آج تک قومی سیاست پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ اے پی ایس 11 ویں برسی پر شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے 54 سال مکمل ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ صادق گوندل نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں، سچ کو تسلیم کریں اور ایسے حالات دوبارہ پیدا نہ ہونے دیں۔ مضبوط جمہوریت، شفاف طرزِ حکمرانی اور قومی یکجہتی ہی پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔۔ اگر اُس وقت عوامی امنگوں کا احترام کیا جاتا اور مذاکرات کے دروازے بند نہ کیے جاتے تو تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم نہ ہوتا۔سقوطِ ڈھاکہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ان کے حقِ رائے دہی کو دبانے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوتے ہیں۔ قومی وحدت انصاف، مساوات اور آئینی بالادستی سے ہی ممکن ہے۔ جبر اور طاقت کے استعمال سے نہیں۔یہ سانحہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ صوبوں کے درمیان احساسِ محرومی کو ختم کرنا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ عظمیٰ صادق گوندل نے کہاکہ نوجوان نسل کو اس دن کی تاریخ سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے تاکہ وہ ماضی کی قربانیوں اور غلطیوں کو سمجھ کر ایک مضبوط اور متحد پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You