پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 38 ویں بیچ کا اختتام،

انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،

دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے،

انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی،

طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں،

انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کوپولیس آگاہی مہم میں شامل کیا جائے گا،

نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،

انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، منشیات کے تدارک، ٹریفک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے،

تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You