اہم خبریںجہلم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کریک ڈاؤن میں تیزی/ یو اے ای سے 03 مزید خطرناک

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کریک ڈاؤن میں تیزی/ یو اے ای سے 03 مزید خطرناک اشتہاری گرفتار، مجموعی تعداد 109 ہوگئی

پنجاب پولیس قتل کے مقدمات میں مطلوب 03 خطرناک اشتہاریوں متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے وطن واپس لے آئی۔

گرفتار اشتہاریوں میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب علی رضا ، جہلم پولیس کو مطلوب منیر حسین اور ڈی جی خان پولیس کے محمد خان شامل ۔

تینوں ملزمان قتل جیسے سنگین جرم کے ارتکاب کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول کے تعاون سے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر ملزمان کو گرفتار کیا ۔

قانونی ضوابط پورے کرنے کے بعد ملزمان پاکستان پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر متعلقہ پولیس ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا۔

03 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے بیرون ملک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 109 ہو گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی گرفتاری و واپسی میں خصوصی تعاون پر ڈی آئی جی سکندر کا شکریہ ۔

انٹرپول میں تعینات ڈی آئی جی سکندر کے تعاون اور کاوشوں سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کا عمل تیز ہوا ہے ۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کی قتل ، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت۔

ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے کاروائیوں کو جاری رکھا جائے ۔ ڈاکٹر عثمان انور

آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ آئی جی پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You