انٹرنیشنلاہم خبریں

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بینظیر انکم سپورٹ کے علاوہ بھی سماجی پروگرام چلانے پر زور

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بینظیر انکم سپورٹ کے علاوہ بھی سماجی پروگرام چلانے پر زور۔

پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں اور سماجی پروگرام کیلئے مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں۔عالمی مالیاتی فنڈ 

واشنٹگن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ بھی غریب عوام کے لےی سماجی پروگرام چلائے جائیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں اور سماجی پروگرام چلانے کیلئے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں، کمزور طبقے کیلئے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کر لیا گیا تاہم نگران حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی، منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی بہترین میکنزم کیساتھ فوری مدد فراہم کرنے والا پروگرام ہے تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر کیا جانا چاہیے، پروگرام میں تقسیم کے طریقہ کار اور شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You