انٹرنیشنلاہم خبریں

آئی ایم ایف اور پاکستان میں سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے : امریکا

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے ، اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اقتصادی کامیابی کی مدد غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط کریں گے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سمیت کسی بھی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ وہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھے، عوامی رابطے ہی پاک، امریکا تعلقات کی اصل بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بڑھیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You