خیبرپختون خواہ

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دینگے: گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آئینی ترامیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پہلے پارلیمنٹ میں شکست دیں گے پھر عدلیہ کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں ، اپنے جائز حق حاصل کرنے کیلئے آئینی حقوق استعمال کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You