جہلم

ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر

ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر

فرزندانِ توحید کے عوامی سیلاب نے اہلحدیث کی منظم قوت اور نظریاتی وابستگی پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔

جہلم (محمدزاہدخورشید) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے گزشتہ روز مینارِ پاکستان لاہور کے تاریخی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس بسلسلہ ’’تحفظ حرمین شریفین و استحکامِ پاکستان ‘‘ کی بے مثال اور تاریخ ساز کامیابی پر امیر مرکزیہ پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی دانشمندانہ قیادت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، کانفرنس کے دیگر منتظمین اور ملک بھر سے شریک ہونے والے لاکھوں فرزندانِ توحید کو بھی انہوں نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ مینارِ پاکستان کا یہ عظیم الشان اجتماع نظم و ضبط، مثالی انتظامات اور عوام الناس کی غیر معمولی شرکت کے حوالے سے ملکی مذہبی و سیاسی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب بن گیا ہے۔ ملک کے طول و عرض اور دور دراز کے اضلاع سے بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں لوگوں کی جوق در جوق آمد کا یہ عالم تھا کہ منتظمین کی جانب سے کیے گئے وسیع و عریض انتظامات بھی شرکاء کے اس ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کے سامنے کم پڑ گئے۔ اہلحدیث کے اس تاریخی عوامی پاور شو اور شاندار نظم و نسق نے پورے ملک کے عوام الناس کو ہر طرح سے متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اسٹیج سے جید علمائے کرام اور مقررین نے کانفرنس کے بنیادی موضوع ’’تحفظ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان‘‘ کی اہمیت و نزاکت کو انتہائی مدلل، پر اثر اور عام فہم انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا۔ مزید برآں، مقررین نے قرآن و سنت کی روشنی میں مسلک اہلحدیث کے پاکیزہ عقیدے اور معتدل منہج کو جس دلنشین اور مؤثر اسلوب میں اجاگر کیا، وہ یقیناً لائقِ تحسین ہے اور اس سے معاشرے میں فکری بالیدگی، اتحاد و یگانگت اور امن و رواداری کو فروغ ملے گا۔حافظ عبدالحمید عامر نے کانفرنس میں منظور کی جانے والی قراردادوں کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم اجتماع میں حرمین شریفین کے تقدس و دفاع کے حق میں اور سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور ناپاک سازشوں کی شدید مذمت میں پیش کی جانے والی قراردادیں پوری اُمت مسلمہ کے دلوں کی آواز ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور فرزندانِ توحید اس کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکالنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے اس عظیم الشان اجتماع کے کامیاب انعقاد پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، ناظم اعلیٰ مرکزیہ علامہ عبدالرشید حجازی اور ناظم کانفرنس مولانا سید سبطین شاہ نقوی سمیت پوری انتظامی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں خصوصی مبارکباد دی۔آخر میں انہوں نے ضلع جہلم کے غیور عوام، نوجوانوں اور کارکنان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی قیادت میں 22 گاڑیوں پر مشتمل ایک شاندار اور منظم قافلے کی صورت میں لاہور پہنچ کر اپنی والہانہ عقیدت اور نظریاتی وابستگی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی اجتماع کو حرمین شریفین کے تحفظ، وطنِ عزیز پاکستان کے استحکام اور غلبۂ اسلام کا ذریعہ بنائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You