ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اور راول انسٹیوٹ آف ہیلتھ ساہئنسسز اسلام آباد کے درمیان ایک
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اور راول انسٹیوٹ آف ہیلتھ ساہئنسسز اسلام آباد کے درمیان ایک یاداشت پر دستخط کیے گے جس سے لاہئرز راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کا قیام جھنڈا چہچی نزد گورنر ہاوس راولپنڈی عمل میں لایا جاے گا جس میں وکلا برادری اور ان کے اہل خانہ سمیت عوام علاقہ کو سستا اور معیاری علاج کی سہولت مہیاکی جاے گی۔ یاداشت پر دستخط کے موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ملک جواد خالد صاحب، سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا ،وائس پریزیڈنٹ حامد اقبال خان، جوائنٹ سیکرٹری اسماء عباسی ، ممبر ایگزیکٹو یاسر عرفان گجر، بابر خان صاحب اور چوہدری سکندر صاحب نے ڈویژن بھر سے آئے ہوئے صدور اور سیکرٹری حضرات جن میں میڈم رضوانہ راجہ اٹک ،اکرام خان حسن ابدال، مرزا مظہر محمود پی ڈی خان ،فراز شیخ صاحب ٹیکس بار ، راجہ امانت علی گجر خان بار، حاجی جمال ناصر فتح جنگ بار فیصل شہزاد پنڈی گھیب بار اور دیگر مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ اس موقع پر جناح ہال وکلا خواتین و حضرات ممبران سے کھچا کچ بھرا ہوا تھا جس میں سینیئر وکلا حضرات جن میں شیخ حسن الدین صاحب، سید ذوالفقار عباس نقوی صاحب ،عباد الرحمن لودی صاحب، حسن رضا پاشاہ صاحب، بشارت اللہ خان صاحب ،محمد الیاس میاں صاحب، ملک غلام مصطفی کندوال صاحب،شیخ محمد سلیمان، میڈم سرکار عباس ،میڈم راحیلہ سبوحی ، جی ایم شاہ صاحب، تنویر اقبال خان صاحب، ممبر پنجاب بار راجہ ظفر جہلم نے خصوصی شرکت فرمائی۔
یاداشت پر دستخط کے دوران چیرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ عوام کو سستا اور معیاری علاج مہیا کرنا میرا مشن ھے اور اس مشن کی تکمیل آج دیکھ لی انھوں نے کہا کہ میرے منشور میں سرفہرست صحت.تعلیم ،ٹیکنکل تعلیم ھے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنی عوام کو سستا اور معیاری علاج دینے میں ناکام ہیں امریکہ جیسا ملک اپنی عوام کو سستا علاج نہ دے سکے لیکن میں اپنی عوام کو سستا معیاری علاج کی خوشخبری صحت کارڈ کی صورت میں دے دی ہیں کہ ایک چھوٹی سی رقم ادا کرنے سے پوری فیملی کا پورے سال مفت علاج کیا جاے گا اور چند سالوں میں ہم صحت کے میدان میں انقلاب برپا کر یں گے۔ چیرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کی شریک چیرمین پرسن صالحہ خاقان راولپنڈی بار ایسوسی ایشن لاہئرز راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کے قیام کے حوالے سے کہا کہ وہ دو ماہ کے اندر اندر مثالی او پی ڈی کا اغاز کریں گی اور تین سال میں لائرز ہاسپٹل کو ایک مثالی بلڈنگ کے ساتھ راولپنڈی کا بہترین ہسپتال بناؤں گی جس میں جدید الات اور مائر ڈاکٹرز کے ساتھ وکلاء کمیونٹی اور جوڈیشری ان سے جڑے ہوئے تمام افراد کا علاج سستا اور معیاری کیا جائے گا۔ سینیئر وکلاء کے علاؤہ صدر ملک جواد خالد صاحب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ وکلا کی مزید خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔