اہم خبریںکرائمز

گوجرانوالہ جلسہ، مسلم لیگ ن کیخلاف ایک اور مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ جلسے کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں پر مسلم لیگ ن کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مقدمہ گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں ایم این اے خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بھی نامزد ہیں۔مقدمے میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

اس سے پہلے بھی پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق مقدمہ شاہدرہ میں درج کیا گیا تھا جس میں مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، ملک ریاض، پرویز ملک، سیف الملوک سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ شاہدرہ چوک کنٹینرز لگا کر ٹریفک کیلئے بلاک کیا گیا۔

مزید برآں گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن میں بھی جلسہ انتظامیہ کے خلاف دو مقدمے درج کئے گئے تھے جن میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، آئینی اداروں کے خلاف تقاریر، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، سڑکیں بلاک کرنے، سزا یافتہ افراد کا تقاریر کرنا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے سمیت دیگر دفعات شامل تھیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You