گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی فوری کاروائی بھتیجی کو قتل کرنے والا چچا چند گھنٹوں میں گرفتار

گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی فوری کاروائی
بھتیجی کو قتل کرنے والا چچا چند گھنٹوں میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے علاقہ نورجمال شمالی کے رہائشی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 20 سالہ بیٹی جویریہ بی بی کو گھر میں کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SI جہانگیر علی نے اپنی پولیس ٹیم جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے مقتولہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اس کے چچا محمد خاں کو گرفتار کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم محمد خاں اپنے ساتھی امجد حیات کے ہمراہ مقتولہ کے گھر گیا اور اس کے والد سے جویریہ کا رشتہ مانگا، تاہم ملزم کے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے والد نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا۔ اسی رنجش پر ملزم محمد خاں نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بھتیجی جویریہ بی بی کو قتل کر دیا۔ گرفتار ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔



